محرم الحرام

محرم الحرام 1443 ھ کا چاند نظر آگیا، ہر طرف سوگ کی فضا

کراچی (پاک صحافت) محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز منگل پہلی محرم الحرام ہوگی، جبکہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ہر طرف سوگ کی فضا کا  سماں ہو گیا ہے۔  خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام کے چاند کی رویت کےلیے کوئٹہ میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔ چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد میں ہوا، جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔

واضح رہے کہ اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور سپارکو کے نمائندے بھی موجود رہے۔ محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس کے مطابق آج چاند دیکھنے کے واضح امکانات تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے