فیصل کریم کنڈی

مجھے شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مجھے شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے ایڈہاک پر نہیں چل سکتا، پارلیمنٹ ہونی چاہیے۔ آپ الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے اور خاموش ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تو الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول دیں گے، یہ حلقہ بندیاں کوئی اتنا طویل عمل نہیں جو آپ نومبر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ آئین میں ہے کہ اگر نشستیں بڑھا رہے ہیں تو حلقہ بندیاں ہوں گی، سارے ہی شیڈول دے رہے ہیں، الیکشن کی تاریخ تو دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری پیپلز پارٹی متحد کھڑی ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بیانات میں اتنا بڑا کوئی فرق بھی نہیں۔ ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر بھرپور اعتماد ہے، اگلے ہفتے لاہور میں پیپلز پارٹـی کی سی ای سی کا اجلاس ہے، جس میں مشاورت ہوگی اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے