عارف علوی

میں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے۔ صدر عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میرا خدا گواہ ہے میں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کئے، میں نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر بھی دستخط نہیں کئے ہیں۔

صدر عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل 2023 سے متفق نہیں، عملے سے کہا بغیر دستخط بلز مقررہ وقت میں واپس کریں تاکہ غیر موثر بنایا جاسکے، عملے سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا بل واپس جاچکے؟ یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے معلوم ہوا کہ میرے سٹاف نے میرے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، اللہ سب جانتا ہے، وہ معاف کرنے والا ہے، میں ان سے بھی معافی مانگنا چاہتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے