عطا تارڑ

نیب ترامیم کا مقصد نیب کو سیاسی انتقام کا آلہ بننے سے روکنا ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کا مقصد نیب کو سیاسی انتقام کا آلہ بننے سے روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔ نیب ترامیم کی بنیاد عمران خان نیازی نے اپنے دور میں رکھی اور وہی اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج فواد چوہدری نے نیب کی ترامیم کے حوالے سے الزامات لگائے، واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیب کی ترامیم کا آغاز ن لیگ کے دور میں نہیں ہوا۔ نیب ترامیم کا آغاز عمران خان کے دور میں ہوا، جس کا ایک مقصد تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ میں اپوزیشن پر کیسز بنائے گئے، تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنی پولیٹیکل اسکورنگ کے لیے بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے وزیر کوئی بھی کام کرنے سے ڈرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے