(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اپنی قیادت کی ایمانداری اور بے گناہی پر یقین ہو تب ہی یہ بات کی جاسکتی تھی۔ 18 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کا یہ کلپ اس کا ثبوت ہے۔ میں نے کہا تھا کہ یہ جھوٹے مقدمے ہیں، ان میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔
کہاتھا کہ (ایون فیلڈ میں سزا کے) “اس فیصلے میں بھی قومی خزانے کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا۔” نوازشریف کی بریت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے نے اس حقیقت پر مہرلگا دی ہے، الحمدللہ۔ یہ بھی کہا تھا کہ” پاکستان میں وزیراعظم جو کوئی بھی ہو لیکن پاکستان کے عوام کے دلوں کا وزیراعظم محمد نواز شریف ہے۔
ان شاءاللہ چوتھی بار وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔” ہر مقدمے میں ایک ہی گواہی آئی کہ نواز شریف نے قومی خزانے کی امانت کی پاسداری کی۔ ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ الحمدللہ۔ افسوس! سیاسی انتقام اور جھوٹے مقدمات میں قوم کا قیمتی وقت اور ترقی کا موقع ضائع کیاگیا، مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا، خارجہ تعلقات تباہ اور قوم کا 190 ملین پاؤنڈ سمیت قومی سرمایہ حواریوں میں بانٹ دیاگیا