مریم اورنگزیب

چور وزیراعظم کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اس کے ساتھی چور ہیں جس کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔ عوام الیکشن میں اس کا بدلہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو اصل صورت حال بتائیں کہ وزیراعظم چور ہے اس لئے ملک میں تاریخی مہنگائی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈالر، آٹا، چینی، پٹرول، ایل این جی، بجلی اور دوائی مہنگی ہوئی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ چور وزیراعظم  نے آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں کو این آر او دیا ہے۔ عوام کا یہ پیغام عمران صاحب کو پہنچائیں کہ وزیراعظم چور ہے۔ اس لئے آئندہ الیکشن میں انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے