غلام احمد بلور

صدارتی نظام کسی صورت قبول نہیں، غلام احمد بلور

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے صدارتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ آج ملک دیوالیہ ہو گیا، بھارت میں ڈالر 75، پاکستان میں 175 روپےکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے جاری بیان میں کہا کہ پختون قوم سندھیوں کی طرح غیرت مند بن جائیں، بھٹو کو پھانسی دی گئی لیکن سندھی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب کے پنجابی نواز شریف کے ساتھ ہیں، پختون بھی اے این پی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

واضح رہے کہ اے این پی کے رہنما نے مزید کہا کہ 1973 کا آئین محنت اور اتفاق سے بنا، صدارتی نظام قبول نہیں، جس قوم کے فیصلے غیر سیاسی عناصر کریں وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ باچا خان نے اپنی زندگی پختون قوم کےلیے قربان کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے