حمزہ شہباز

عمران خان کی حکومت میں صرف مہنگائی اور بیروزگاری نے ترقی کی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالہ دور اقتدار میں صرف مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک میں ترقی کی ہے جبکہ عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مزید مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم مارا جا رہا ہے۔ عوام کے منہ سے نوالے چھین کر اب بجلی کے بلوں میں مزید رقم اینٹھی جا ئے گی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ تین سال میں گردشی قرضے دوگنا سے بھی بڑھ کر ڈھائی کھرب تک پہنچ چکے ہیں، بجلی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرض دوگنا ہونا نا اہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ہر پروانے پر دستخط عمران خان کرتے ہیں، چکی کا آٹا 82 روپے کا ہوچکا ہے جس کے بعد روٹی کی قیمت بھی بڑھے گی، سردیوں میں گیس بحران کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے