شاہد خاقان عباسی

سیاست دشمنی میں تبدیل ہوجائے تو عوام کے مسائل رہ جاتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب سیاست دشمنی میں تبدیل ہوجائے تو عوام کے مسائل رہ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ معیشت کی بد حالی اور سیاست کی ناکامی انتہا کو پہنچ چکی، کوئی ایسا فورم نہیں ہے کہ جہاں آج مسائل کی بات ہو۔ پاکستان کے غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر معمولی عمل سے کرنا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب حکومتوں میں رہے مگر ہم ملک کے مسائل حل نہ کر سکے، ہمیں دیکھنا ہے 75 سال کے بعد کس طرح پاکستان کے مستبقل کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مسائل کی انتہا پر پہنچ چکا ہے ہم اس سے زیادہ سیاسی انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے، لیکن بدقسمتی سے اس بات کا احساس ہی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے