بلیغ الرحمان

انرجی بحران اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت کے شعبے میں ترقی، انرجی بحران اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلیغ الرحمان کاکہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں   ترکی کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپین یونین اور خارجہ امور وزارت صحت ترکی اور لاہور میں ترکی کے کونسل جنرل امیر اوزبے کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک میڈیکا ایکسپو اور ہیلتھ بزنس فورم کے انعقاد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بلیغ الرحمان نے کہا  کہ پاکستان اور ترکی کے  درمیان  تعلقات محبت، اخوت اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہیں، طیب اردگان ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے ماڈل ہسپتال قائم کیے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے