رانا ثناءاللہ

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی والے خوشیاں منارہے ہیں جبکہ عدالتی فیصلہ کسی کے حق میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو یہ شکوہ ہے کہ پنجاب اسمبلی مکمل نہیں ہے تو اس نے پٹیشن کیوں دائر کی تھی؟ پی ٹی آئی تو ہر روز سماعت پر بضد تھی۔ اپنے بندوں کو کہیں سے فون آنے سے متعلق عمران خان کا بیان جھوٹ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے بندوں نے ان سے جھوٹ بولا ہے یا پھر پی ٹی آئی چیئر مین اداروں کو مداخلت نہ کرنے پر سزا دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں لوگ اس جھوٹے کو ووٹ نہیں دیں گے ، شاہ محمود قریشی کو ملتان کی سیٹ پر جہانگیر ترین نے پہلے بھی ہروایا اور اب ان کے بیٹے کو بھی جہانگیر ترین ہی ہروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے