شیری رحمان

عمران خان کے پاس سیاست کیلئے اندورنی سازش اور بیرونی سازش کے علاوہ کچھ نہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے پاس سیاست کے لئے اندورنی سازش اور بیرونی سازش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے قائد کہتے ہیں ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے۔ باقی پارٹی رہنماء کہتے ہیں ان کے خلاف پارٹی میں اندر سازش ہوئی، تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے اندورنی سازش اور بیرونی سازش کے علاوہ کچھ نہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق میں بیٹھ کر عمران خان عالمی سازش کی باتیں کرتے، ان کے دیگر رہنماء اپنے حلقوں میں پارٹی کے اندر ہونے والی سازشوں کا ذکر کرتے، تقسیم شدا پارٹی کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لئے ناصرف معاشی بلکہ خارجی بحران بھی چھوڑ کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے