لاہور کے 3 مقامات پر دفعہ 144 نافذ

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے 3 ماقامت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں مال روڈسمیت 3 مقامات پر 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش ڈپٹی کمشنرکی جانب سےکی گئی تھی۔ جن مقامات پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ان میں مال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں مقامات پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں،پی ایس ایل میچز کی وجہ سے بھی ان سڑکوں پر رش بڑھےگا،اس لیےان تینوں مقامات پر 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے