قادر مندوخیل

سیکیورٹی کو بہانا بناکر الیکشن کو ملتوی نہیں کرایا جاسکتا۔ قادر مندوخیل

اسلام آباد (پاک صحافت) قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو بہانا بنا کر الیکشن کو ملتوی نہیں کرایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت جے یو آئی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی اس وقت مولانا فضل الرحمان اپنے گھر پر تھے، پیپلزپارٹی کے جلسوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں، بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا، لیکن سیکیورٹی کو بہانا بنا کر الیکشن کو ملتوی نہیں کرایا جاسکتا۔

قادر خان مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں، انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے تھے۔ پی ٹی آئی بنی ہی پیپلزپارٹی سے ہے، پی ٹی آئی کے بیشتر رہنماؤں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے