لاہور دھماکہ

لاہور میں دھماکہ، چوبیس افراد جاں بحق و زخمی

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے علاقے نئی انارکلی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک چوبیس افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی انارکلی میں پراسرار دھماکے سے ایک بچے سمیت کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کردی ہے۔

دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، فارنزک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ تعین کیا جارہاہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو کی طرف سے زخمی منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے