انسٹاگرام

انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف

(پاک صحافت) اگر آپ انسٹا گرام پر اسٹوریز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایڈ یور ٹیمپلیٹس نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے اپنے کاسٹیوم ٹیمپلیٹس تیار کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق GIF، ٹیکسٹ اور فون گیلری میں موجود تصاویر سے انسٹا اسٹوری ٹیمپلیٹ تیار کیے جاسکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹرے میں جاکر ایڈ یور ٹیمپلیٹس کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد اپنی پسند کے ٹیکسٹ، تصاویر یا GIF کا اضافہ کریں اور بس۔ آپ جو ٹیمپلیٹ بنا کر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کریں گے وہ دیگر افراد بھی استعمال کرسکیں گے یا اس میں تبدیلیاں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹا گرام کی جانب سے 2022 میں ریلز ویڈیوز کے لیے ٹیمپلیٹس تیار کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اسی سے ملتا جلتا فیچر اسٹوریز کا حصہ بنا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے بیک ڈراپ نامی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر سے صارفین کے لیے اسٹوریز کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے