غزہ مارچ

لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ ، ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور (پاک صحافت) اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے کیمپس پل لاہور پر غزہ مارچ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں غزہ مارچ میں حماس کے رہنما ڈاکٹر نواف تکروری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکا یہی چاہتا ہے کسی قیمت آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی حکومت نہ بنے، اگر ہماری حکومت آ گئی تو کشمیر بھارت اور فلسطین اسرائیل کا حصہ نہیں رہے گا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج غزہ مارچ میں نگران وزیراعظم کاکٹر صاحب اور نگران وزیراعلی پنجاب آجاتے تو دنیا میں اچھا پیغام جاتا، نوازشریف اور زرداری فلسطین پر ایک لفظ نہیں بول رہے۔ او آئی سی اجلاس میں بزدل حکمرانوں نے مردہ قرارداد پیش کر کے صہیونیوں کو مزید دہشت گردی کا لائسنس دے دیا۔

غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما ڈاکٹر نواف تکروری، لیاقت بلوچ، ابتسام ظہیر الہی اور فرید پراچہ سمیت دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطین میر جعفر و میر صادق سے نہیں ٹیپو سلطان اور صلاح الدین ایوبی جیسی قیادت سے آزاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے