اسعد محمود

عمران خان غیرملکی ایجنٹ اور زمان پارک میں دہشتگرد بیٹھے ہیں۔ اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) اسعد محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے اور زمان پارک میں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر اسعد محمود نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی، پی ٹی آئی کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین اور گانوں کے ذریعے جلسے کرتے ہیں۔ تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف اراکین نے شدید احتجاج کیا اور دوران تقریر شور شرابا کیا۔

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ براڈ شرمین شدت پسند اسرائیلی اور زلمے خلیل زاد یہودی ایجنٹ ہے، زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے۔ عمران بین الاقوامی ایجنٹ ہے، پوری دنیا اس کیلئے تڑپ رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے، آئین ہم نے بنایا اور یہ ہمیں سمجھا رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شیخ رشید کی ایماء پر ہمارے اراکین کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی والوں نے زمان پارک میں بچیوں کو ڈھال کے طور پر رکھا ہے، وہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنٹوں کو پاکستان میں چلنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

اپنا گھر پراجیکٹ؛ وزیراعلی پنجاب کا کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے 5 بڑے شہروں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے