بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں، سیلاب کا خدشہ

لاہور (پاک صحافت) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جبکہ دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج سے منسلک نہروں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، نہروں کے اطراف میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں۔ کمشنر ریلیف نبیل خاور کا کہنا ہے کہ ادارے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پی ڈی ایم اے لوگوں کی نقل مکانی کے لیے تیار ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث طبی ٹیموں کو بھی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے