بینرز سول سوسائٹی

سول سوسائٹی کیجانب سے لانگ مارچ مخالف بینرز آویزاں

راولپنڈی (پاک صحافت) سول سوسائٹی کی جانب سے مری روڈ پر عمران خان کے لانگ مارچ مخالف بینرز آویزاں کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف یہ بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے آویزاں کیے گئے ہیں جن پر کاروبار بند ہونا غریب مزدوروں کا قتل ہے، ہمارا معاشی قتل بند کرو، ہمیں رزق کمانے دو جیسے نعرے درج ہیں۔ آویزاں بینرز پر سول سوسائٹی کی جانب سے جلسے جلوسوں کو ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے پینرز پر سول سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ خدارا ملک کو چلنے دو۔ اسی طرح اِن بینرز پر میرا اسکول کیوں بند ہے، مجھے پڑھنا ہے جیسے نعرے بھی درج ہیں۔ دوسری جانب سول سوسائٹی کی جانب سے آج لیاقت باغ سے لانگ مارچ مخالف ریلی بھی نکالی جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے