سراج الحق

قوم سانپوں کو مزید دودھ نہ پلائے یہ اژدھے بن کر عوام کو کھا جائیں گے، سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو سانپ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سانپوں کو مزید دودھ نہ پلائے یہ اژدھے بن کر عوام کو کھا جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کے فیصلے امریکا میں ہوتے ہیں ،ہمارے حکمران انھیں لاگو کرتے ہیں۔ برس ہا برس سے حکومتیں بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے  کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام تیار رہیں، جس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہو گی وہیں دھرنا دیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ابھی تک اسلامی نظام قائم نہیں ہوا۔ کرپشن کی وجہ سے ملک میں برکت ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جو حکمران ساڑھے 3 برس میں ملک میں بہتری نہ لاسکے وہ ڈیڑھ برس میں کیا کریں گے۔ ان حکمرانوں کی وجہ سے کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ یہ وہی اشرافیہ ہے جو پاکستان کو دولخت کرنے کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے