پیٹرولیم مصنوعات

وزیر خزانہ کیجانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی سطح پر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 13 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 10 روپے 78 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر لیوی 32 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل پر لیوی 12 روپے 58 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر 15 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 10 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے