شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک چین اسٹریٹیجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں اتفاق کیا گیا ہے کہ سال 2022 میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے ہیں جبکہ 2023 میں بھی دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبوں پر بر وقت پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی، سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا، چین پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک دوست سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے