ٹرین

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، درجنوں مسافر زخمی

بولان (پاک صحافت) بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس زد میں آگئی اور ٹرین میں سوار 18 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس مچ سے پشاور جارہی تھی، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لانے کیلئے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور سے مچ آنے والی جعفر ایکسپریس کو فی الحال سبی میں روک لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دوسری جانب ریلوے ٹریک سے بوگیاں اٹھانے کا کام جاری ہے اور جعفر ایکسپریس کے پشاور جانے والے مسافروں کوسبی پہنچا دیا ہے جہاں سے مسافروں کو پشاور روانہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے