ڈینگی وائرس

کراچی میں 24 گھنٹوں کے اندر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد تک اضافہ

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مریضوں میں تیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 200 سے زائد ڈینگی وائرس مریض روزانہ لائے جا رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہو شربا اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 192 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورنگی میں 63، شرقی میں 45، جنوبی میں 35، وسطی میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر میں 14، کیماڑی میں 6 اور غربی میں 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر میں اب تک 1620 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔ سندھ میں رواں سال اب تک 9 افراد کا ڈینگی وائرس سے انتقال ہوا، ڈینگی سے انتقال کرنے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے