شہداء

میران شاہ خودکش حملہ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) میران شاہ میں خودکش حملہ اور خیبر آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر عبداللہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ بالترتیب کوہاٹ، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان میں ان کے آبائی قصبوں میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ کے قریب خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ میجر میاں عبداللہ شاہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔

نماز جنازہ میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کیلئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے