یاسمین راشد

یاسمین راشد مشتعل احتجاج کی سربراہی کر رہی تھیں، فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔ فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کی فارنزک رپورٹ کے مطابق یاسمین راشد ہی مشتعل احتجاج کی سربراہی کر رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ، فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ اور فون کالز کی تصدیق کے لیے ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے انہیں بری کر دیا۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ 10 مئی کو یاسمین راشد کو گواہ کے بیان پر ضمنی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔ یادرہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے