چوہدری یاسین

قائد حزب اختلاف کیجانب سے گرفتاری دینے کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین نے گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ آج قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی و رہنما پیپلزپارٹی چوہدری یاسین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن میں سازش کے تحت 2 نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔ جبکہ مجھے اور میرے بیٹے کو مٹھی جھنڈ کیس میں نامزد کیا گیا۔

قائد حزب اختلاف آزادکشمیر اسمبلی چوہدری یاسین کا مزید کہنا تھا کہ میرے دو بیٹوں کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جو جیل میں ہیں اور آج میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی زندگی کے دوران 9 الیکشنز لڑے ہیں لیکن گزشتہ دنوں ہونے والے الیکشن میرے لیے مشکل ترین تھے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے