سرگودھا، مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق

سرگودھا (پاک صحافت) سرگودھا کے علاقے بھلوال کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق مسافر وین21 مسافروں کو لے کر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی۔ دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے