مریم نواز

اب نیب میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا دور ختم ہوچکا اب نیب میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ عمران خان کے کہنے پر اب احتساب کے بہانے مجھے کوئی شکار نہیں کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب نے جتنا انتقام لینا تھا لے لیا اب مزید انتقامی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے سکتی۔ اس کے پیچھے عمران خان ہے اور جب بھی اسے کوئی مشکل پیش آتی ہے تو نیب میدان میں اترتا ہے۔ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کھل کے سامنے آچکا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے مجھے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ حراست میں رکھا اس دوران کیا پوچھا اور اب کیا پوچھنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ نیب کی جانب سے عائد تمام الزامات سیاسی ہیں جس کا مقصد سیاسی انتقام لینا ہے۔ انہوں نے عوام، پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے میری پیشی ملتوی نہیں کی گئی بلکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے