فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نااہلی کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے۔  ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا فیصلہ تحریر کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی نظر میں جھوٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نااہلی کیس الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں نااہلی کیس کو سُن کر فیصلہ جاری کرے۔ عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ’فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جو بیانِ حلفی جمع کرایا وہ بظاہر جھوٹا ہے‘۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل واؤڈا کے نااہلی کیس کا فیصلہ کرے۔ دوسری جانب سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر فیصل واؤڈا کامیاب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح فیصل واؤڈا نے قومی اسمبلی میں سینیٹ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور پھر اسے ہائی کورٹ میں جمع کرادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے