عبدالحی

عثمان بزدار کے مشیر اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر عبدالحی دستی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ عبدالحی دستی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی گڈ گورننس نہیں ہے ، کرپشن ہو رہی ہے اور بغیر پیسے کے کوئی کام نہیں ہو رہا ، آج وہ وقت ہے جب یہ بات کہیں کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جارہا،  خان صاحب لوگوں کو آپ سے بڑی امیدیں تھیں، عوام بہت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحی دستی اپنی ہی حکومت کے خلاف گلے شکوے کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وہ وقت ہے جب یہ بات کہیں کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جارہا۔ خیال رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب لوگوں کو آپ سے بڑی امیدیں تھیں، آپ اب بھی آخری امید ہیں ، یقین کریں لوگ رو رہے ہیں کیوں کہ وہ بہت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالحی دستی نے پروگرام کے دوران حکومتی پالیسیوں کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام مایوس ہیں کیوں کہ گڈ گورننس نہیں ہے، حکومت کے پاس اچھے لوگ بھی موجود ہیں کہ جو کام کر سکتے ہیں ، لیکن معلوم نہیں انہین استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا؟ خدا کی قسم لوگ مایوس ہیں ، وفاق میں کئی وزراء مایوس ہیں، جب کہ پنجاب میں ساری کابینہ مایوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے