عثمان بزدار

نیب کیجانب سے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز

لاہور (پاک صحافت) نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سیکریٹری سروسز نے عثمان بزدار دور کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے سیکریٹری مواصلات کو 5 جون کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ عثمان بزدار پر تقرریوں اور تبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے