مریم اورنگزیب

فیصلے ثبوت ہیں کہ اصل چور کون ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) بانی پی ٹی آئی کی سزا پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چور ہمیشہ شور مچاتا ہے، فیصلے ثبوت ہیں کہ اصل چور کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سمجھتے تھے آپ نے چور بازاری کا جو بازار گرم کر رکھا تھا یہ سب کچھ آپ کو معاف کر دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہا کہ ہم ملکی معیشت سنوارتے رہے اور یہ چوریاں کرتے رہے، انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کے پیسے پر ڈاکے ڈالے، نواز شریف کو تمام الزامات سے بین الاقوامی ایجنسیوں نے بری کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ایک ایک روپیہ امانت سمجھ کر استعمال کیا، یہی نظام تھا یہی بیورو کریسی تھی لیکن اوپر چور نہیں تھا، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ہم تو جب آتے ہیں ٹھیک کر کے جاتے ہیں، مہنگائی کم کر کے جاتے ہیں، دوبارہ مہنگائی کم کریں گے، نوجوان کو روزگار دیں گے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک غلام بٹھایا ہوا تھا، چور اصل میں وہ خود تھے، انٹرنیشنل سند یافتہ چور تھے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سب کے سامنے عیاں ہے، جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنی تین تین نسلوں کا جواب دیتے ہیں، جب ان سے جواب مانگو تو توڑ پھوڑ کرتے ہیں حملے کرتے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن ٹھیک کرا لیتے تو تحریک انصاف کے پاس ان کا نشان ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے