فیاض الحسن چوہان

فیاض چوہان کی اپوزیشن پر تنقید،بائیکاٹ کا اعلان کر کے اپوزیشن نے غیر جمہوری اقدار کو فروغ دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے لیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان کر کے غیرجمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘ کی عملی تصویر ہیں۔فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اعتماد کا ووٹ لینے کا یہ غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج قوم اور پارلیمان اعتماد کے ووٹ سے وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ درست ثابت کریں گے۔پی ٹی آئی کارکنان وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں، جبکہ پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے، سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کے اہتمام کیا گیا، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ناشتے میں شریک ہوئے۔

اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی تھی۔ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہوئی۔وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے