اپوزیشن کا  نئے الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے

اپوزیشن کا  نئے الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا  نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی اور غیر آئینی ہے،آئین کی رو سے اس طرح کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اتحادیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پارلیمانی میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں تمام ممبران پارلیمنٹ کا اور اپنے اتحادیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے گزشتہ روز پارلیمانی میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کارکنان کے اور عام شہریوں کے جذبات دیدنی ہیں ،لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

انہوں نے کہاکہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کی عزت کو پامال کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی، غیر آئینی مطالبہ ہے ی۔ انہوں نے کہاکہ  مطالبہ آئین کی رو کے برعکس ہے، انشاء اللہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے ،کوئی آئینی مجبوری یا قدغن نہیں تھی لیکن وزیر اعظم نے اعلیٰ اخلاقی جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو پیش کیا ،مولانا فضل الرحمن کے مطالبے میں کوئی وزن نہیں۔

وزیرخارجہ سے صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن نےنئے انتخابات کا مطالبہ کیا، شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمن کے مطالبے کو غیر آئینی اور بے معنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ تھا اور ہے ، ہم نے اخلاقی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا ہے۔صحافی کے سوال کہ اپوزیشن دوبارہ عدم اعتماد لا سکتی ہے یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین پڑھ لیجیے ایسی کوئی شق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے