فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا، یہ بات بتانے پر میرا زمان پارک کا دروازہ بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے