راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

اسلام آباد (پاک صحافت) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطاءاللہ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمر ایوب خان، شہریار آفریدی، منصور حیات خان، فواد احمد، ثناءاللہ خان مستی خیل، علی نواز اعوان، صداقت علی خان، عطاءاللہ، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حماد اظہر، آفتاب حسین صدیقی، سید علی حیدر زیدی، شفقت محمود، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، عالیہ حمزہ، کنول شوذب، زرتاج گل، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی امین خان، علی زیدی، محمد اسلم خان، محمد نجیب ہارون کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے