شیری رحمان

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، سیلاب سے سندھ بہت متاثر ہوا ہے، بلوچستان بھی بہت متاثر ہوا ہے، کراچی میں 47 ہلاکتیں حالیہ بارشوں سے ہوئی ہیں۔ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے چیکس دیئے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ، کل حکومتی ٹیم دادو اور قمبر شہداد کوٹ جائے گی اور سروے کرے گی، ٹھٹہ، بدین، سجاول گئے وہاں بھی بہت نقصان ہوا ہے، بارشوں سے مویشی، فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے، پیشگوئی ہے کہ سندھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنرز اور ڈی سیز کی ذمہ داری ہے کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے انتظامات کریں، ڈیمز، پل اور گھر تباہ ہوئے ہیں، بارشوں سے سندھ میں 9 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، سندھ میں حالیہ بارشوں سے 18 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے