عمران خان

عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 20 دسمبر کو مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 20 دسمبر کو مقرر کر دی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کےخلاف ان 5 کیسز کی سماعت (کل) 13 دسمبر کو ہونی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عمران خلاف کے خلاف یہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مؤخر کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس 20 دسمبر کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے 2 کیسز اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس بھی 20 دسمبر کے لیے مؤخر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے