مریم اورنگزیب

عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا معاشی ترقی چاہیے یاعمران خان کا جھوٹ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سستی دوائی، آٹا، چینی، بجلی اور گیس چاہیے یا جھوٹ، عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا معاشی ترقی چاہیے یا عمران خان کا جھوٹ، عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ میں 70 لاکھ  ڈالر ڈکلیئر نہیں کیے گئے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کوسزا ضرور ملے گی، 16 بڑے متنازع ذرائع چھپانے کی کوشش کی گئی۔ گزشتہ 4 سال میں عوام کوجھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملا، فارن فنڈنگ کا معاملہ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں، عمران خان فارن فنڈنگ کے فراڈ عوام سے چھپانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پچھلے چار سال عوام جھوٹ پہ جھوٹ سنتے تھے، یہ سب کچھ اس لیے کے کوئی ان سے ان کی کارکردگی نہ پوچھے۔فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اورانکے حواریوں کی چوری پکڑی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم انتشار پھیلا رہے ہیں، سابق حکمرانوں کے کارنامے ہر روز سامنے آرہے ہیں، وزیر اعظم کی کرسی پر مسلط شخص الزام تراشی کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے