پولیس

کراچی حملہ، 100 سے زائد فون نمبرز مشکوک قرار

کراچی (پاک صحافت) کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد عمارت کے اطراف کی جیو فینسنگ کرلی گئی، حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں، بند نمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے۔ دوسری جانب سی سی ٹی وی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے تین دہشت گردوں کو عمارت کے کوریڈور میں دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف اور کندھوں پر بیگز  بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد کے پی او کے سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود اقدامات نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے