فواد چوہدری

فواد چوہدری سندھ حکومت کی حمایت میں بول پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سندھ حکومت کی حمایت میں بول پڑے۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر پر کتوں کے کاٹنے پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے دو ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ایسے عدالتی فیصلے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، عدالتی اصلاحات خصوصاً جج کے تقرر کا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے دو ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے پر سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے اصلاحات کے پروگرام میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان کے عوام نظام میں بہتری چاہتے ہیں لانگ مارچ کے التواء کے بعد اصلاحات کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ  18 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر فریال تالپور سمیت 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کی جائے اور الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی ممبر سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے