فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شبر زیدی آمنے سامنے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور سابق  چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے اور  دونوں کے درمیان لفاظی شروع ہوگئی۔  خیال رہے کہ سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے، 1973 کا آئین موثر نہیں، پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطاق شبر زیدی کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری میدان میں آئے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاہدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں وفاقی حکومت نے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے نوشین جاوید امجد کو نیا چیئرپرسن تعینات کیا تھا۔ یاد رہے کہ جنوری دوہزار بیس میں طبعیت ناساز ہونے پر شبر زیدی غیرمعینہ مدت کے لیے چھٹیوں پر چلے گئے تھے جس کے بعد نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئرپرسن کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے