احسن اقبال

نارووال اسپورٹس سٹی جیسے منصوبے کی بنیاد پر میرے خلاف جھوٹا اور بھونڈا ریفرنس بنایا گیا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی جیسے شاندار منصوبے کی بنیاد پر میرے خلاف جھوٹا اور بھونڈا ریفرنس بنایا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس قومی نوعیت کے منصوبے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی جیسے شاندار منصوبے پر مجھے اڈیالہ جیل موت کی چکی میں قید رکھا گیا۔ الزام صرف یہ ہے کہ منصوبہ نارووال میں کیوں بنا، کیا نارووال بھارت میں ہے؟ انتقامی کارروائیوں کے لیے یہ نیب اس حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ اسپورٹس سٹی میرا گناہ نہیں میرا اعزاز ہے، میرا بس چلے تو پورے پاکستان میں درجنوں ایسے منصوبے بناؤں۔ حکومت کی طرف سے بھونڈے الزامات لگا کر اس منصوبے کو اسکینڈلائز کیا گیا۔ اس شاندار منصوبے کو برباد کرنے پر عمران نیازی کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے