عطا تارڑ

فواد چوہدری اب بھی منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں۔ عطا تارڑ کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری اب بھی منسٹرز لاج میں اہل خانہ سمیت رہائش پذیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں، بڑی مشکل سے وزرات اطلاعات کا گارڈ اور باورچی کو آزاد کروایا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ سے پہلے اسے بھی خالی کردیں۔ عوام کو حقیقی آزادی دلانے نکلے ہیں، سرکار کی ملکیت کو تو آزاد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومتی خرچے پر عیاشی اور دوسری جانب حکومت مخالف دعوے اور نعرے، اب یہ دوغلی پالیسی عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے