جلیل عباس جیلانی

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین ایک جیسے ہیں۔ اسرائیل سے متعلق پاکستان کا مؤقف جو پہلے تھا، وہی آج ہے اور آئندہ بھی وہی رہے گا۔ او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر نے کشمیری بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ گروپ اجلاس میں بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ ہمارا قومی مفاد حق خود ارادیت سے وابستہ ہے۔ فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزاد ریاست قائم اور القدس کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہئے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے