تلخ کلامی

فردوس عاشق و قادر مندوخیل تلخ کلامی، عدالت نے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی کی ضلع غربی کی عدالت نے  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے  ایس ایچ او سعید آباد کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ یاد رہے کہ پولیس نے فردوس عاشق کے خلاف مقدمہ اندراج کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر قاد ر مندوخیل نے عدالت میں درخواست درائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلع غربی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او سعید آباد کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

واض رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔ قادر مندوخیل نے عدالت کو بتاتے ہوئ استدعا کی کہ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے، عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے