پرویز خٹک

پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے انتخاب پر پرویز خٹک کا ردعمل

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان کے بلا مقابلہ چئیرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر پرویزخٹک کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں ووٹر ہے اور نہ کسی کو موقع دیا گیا، یہ صرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا، اس طرح ڈکٹیشن ہو تو پھر کہاں جمہوریت ہوگی۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ دو تین الیکشن پہلے بھی اسی طرح جعلی کاغذوں پر ہوئے،جعلی ریکارڈ بناکر جعلی الیکشن کرائے گئے، سمجھ نہیں آرہی پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے؟ انہیں آنکھیں بند کرکے منتخب کیا گیا، پتہ نہیں چلا کیسا الیکشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے