غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان

سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان نے واضح کردیا کہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے۔ وزیراعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کیلئے تیار ہے، کسی بھی واقعہ پر مؤثر اور فوری ردعمل دیا جائے۔

سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی، پولیس لیویز اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کا جامع پلان مرتب کریں۔ شاہراؤں کی حفاظت کیلئے گشت کو بڑھایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں و سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے